وزیراعظم نے ملک بھر میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم نے ملک بھر میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم نے ملک بھر میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم نے ملک بھر میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔

شہباز شریف نے ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کسی بھی علاقے میں 2 گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔

پرائم منسٹر آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملک میں بجلی کی لوڈ میجمنٹ پر جائزہ لیا گیا۔

دوران اجلاس خطے کی حالیہ صورتحال میں آر ایل این جی کی فراہمی سے متعلق بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور ترسیلی مشکلات سے آر ایل این جی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ آر ایل این جی کی فراہمی متاثر ہونے سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہوئی، طلب و رسد میں توازن برقرار رکھنے کے لیے مجبوراً لوڈ مینجمنٹ کرنی پڑ رہی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آر ایل این جی کی ترسیل میں تعطل سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں، تمام موجود وسائل کا موثر استعمال کیا جائے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زیادہ کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ ہو، ریڈریسل کمیٹی میں عوامی نمائندگی بھی ہونی چاہیے، ایک ہفتے کے اندر گریونس کمیٹیوں کو فعال کیا جائے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے عوامی شکایات کے ازالے کےلیے ڈسکوز کی سطح پر کنزیومر گریوینس ریڈریسل کمیٹیاں قائم کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

Exit mobile version