سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ عمارت کے گراؤنڈ فلور میں ایڈمنسٹریٹو بلاک میں لگی اور اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔
آگ کے بعد ایڈمنسٹریٹیو بلاک میں دھواں پھیل گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی عمارت کے گراؤنڈ فلور میں لگنےوالی آگ بجھا دی گئی، گراؤنڈ فلور کے ایڈمنسٹریٹو بلاک میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور آگ بھجنے کے بعد بھی ایڈمن بلاک میں دھواں بھرا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی عمارت میں آگ 6بجکر 35منٹ پر لگی تھی اور فائربریگیڈ کی پہلی گاڑی 5منٹ بعد موقع پر پہنچی، ریسکیو اہلکاروں نے تقریباً 35 منٹ کےبعد آگ پر قابو پایا۔
