محکمہ موسمیات نے ملک میں موسم اوربارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں گرمی کی شدت برقرارہے اورشہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کی پیشگو ئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ لاہور میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں،شہرمیں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آ ج موسم گرم اور خشک رہے گا،تاہم شام یا رات کے اوقات میں بعض مقامات پربارش ہوسکتی ہے،گلگت بلتستان اور بالائی کے پی کے میں بھی مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود اور بعض مقامات پر بارش ہو سکتی ہے، وفاقی دارالحکومت کے درجہ حرارت میں گزشتہ روز کی نسبت اضافہ متوقع ہے،صبح کے اوقات میں شہر اقتدار کا درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاجودن کے اوقات میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں دن بھر 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے ،ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد سے زائد ریکارڈکیاگیاہے۔
شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلوداور پارہ 27 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری تک جانے کا امکان ہے،شہرقائد میں ہوائیں چلنے سے موسم بہتر ہے اورکراچی کا فضائی معیار تسلی بخش قراردیاگیاہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 100 پرٹیکولیٹ میٹرز سے کم ریکارڈکی گئی ہے۔
