این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کرلیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین کھیل

این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کرلیا

امام الحق اور محمد رضوان طلب

امام الحق اور محمد رضوان طلب

 

نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گشن ایجنسی (این سی سی اے) نے قومی کرکٹرز کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نےکرکٹرز کے موبائل رکھ کر انہیں متعلقہ اداروں کوبھیج دیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کرکٹرز کو طلب کیا گیا ہے۔

امام الحق اور محمد رضوان کے علاوہ ایک اور کرکٹرکو بھی این سی سی آئی اے نے نوٹس جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کھلاڑیوں کے موبائل سے حاصل معلومات کی تفتیش کرے گی جب کہ کرکٹرز کے موبائل کیوں رکھے گئے پی سی بی نے اس کی تاحال کوئی وجہ نہیں بتائی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ امام الحق اور محمدرضوان این سی سی آئی اے لاہور میں کل پیش ہوں گے، دونوں کھلاڑیوں کو نوٹس پیر کو جاری کیے گئے جس میں انہیں جمعہ کو این سی سی آئی لاہور طلب کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں کرکٹرز سے ان کے موبائل فون ان لاک کرائےجائیں گے اور ان سے انگلینڈ سیریزکے دوران ڈریسنگ روم لیکز سےمتعلق انوسٹی گیشن کی جائےگی۔

Exit mobile version