ایران کا امریکا سے خطے میں امن کیلئے عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ایران کا امریکا سے خطے میں امن کیلئے عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ

ایران کا امریکا سے خطے میں امن

ایران کا امریکا سے خطے میں امن

 

تہران: ایران نے یمن کی انصار اللہ سے متعلق امریکی وزیر خارجہ کے الزامات مسترد کردیے۔

 

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کہتے ہیں انصار اللہ یمن کی خودمختار تنظیم ہے جو اپنے فیصلے خود کرتی ہے، انصار اللہ نہ کسی سے احکامات لیتی ہے نہ کسی کی پراکسی ہے۔

 

اسماعیل بقائی نے کہا کہ خطے میں عدم استحکام کی جڑ امریکی فوجی مداخلت اور حاکمانہ پالیسیاں ہیں، واشنگٹن حقیقی معنوں میں امن چاہتا ہے تو خطے میں عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرے۔

 

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ بموں اور بیرونی دباؤ سے یمن میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا، تمام فریقوں کے متفقہ روڈ میپ کی بنیاد پر حقیقی مذاکرات سے امن قائم ہوگا۔

Exit mobile version