انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

ہالی ووڈ کے معروف اداکار کینسر کا شکار، زندگی کے صرف 5 سال باقی رہنے کا انکشاف

ہالی ووڈ کے معروف اداکار کینسر کا شکار

 

ہالی ووڈ کی معروف ہارر فلم سیریز ’ایول ڈیڈ‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار بروس کیمبل نے کینسر کی تشخیص کے بعد اپنی صحت سے متعلق تشویشناک انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موجودہ اندازوں کے مطابق ان کے پاس تقریباً 5 سال ہیں۔

67 سالہ اداکار نے بتایا کہ وہ کس قسم کے کینسر میں مبتلا ہیں، اس کی تفصیلات فی الحال عوام کے سامنے نہیں لانا چاہتے۔

بروس کیمبل نے کہا کہ ’’مجھے جس قسم کا کینسر ہے، موجودہ صورتحال میں اس کے ساتھ تقریباً پانچ سال کا وقت بتایا گیا ہے، کچھ کم یا زیادہ ہو سکتا ہے۔‘‘

تاہم اداکار نے واضح کیا کہ وہ اپنی بیماری کو زندگی پر حاوی نہیں ہونے دینا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اس بیماری کے ساتھ جینا چاہتا ہوں، اس سے مرنا نہیں۔‘‘

بروس کیمبل نے مزید بتایا کہ وہ کینسر سے متعلق انٹرنیٹ پر موجود بے شمار معلومات اور مریضوں کے تجربات میں الجھنے کے بجائے اپنی زندگی معمول کے مطابق جاری رکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

اداکار ان دنوں اپنی نئی فلم ’رنی اینڈ ایما‘ کی تشہیر بھی کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود وہ اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی مکمل طور پر روکنا نہیں چاہتے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field