موٹرویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی ویڈیو بنائیں: موٹروے پولیس کی عوام سے اپیل پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

موٹرویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی ویڈیو بنائیں: موٹروے پولیس کی عوام سے اپیل

موٹرویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی ویڈیو بنائیں: موٹروے پولیس کی عوام سے اپیل

موٹرویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی ویڈیو بنائیں: موٹروے پولیس کی عوام سے اپیل

 نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے شہریوں سے موٹرویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی اور اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق مسافر گاڑیوں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں اس کی تصویر یا ویڈیو بنا کر متعلقہ حکام کو اطلاع دی جا سکتی ہے۔ اسکے علاوہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ خلاف ورزی کی ویڈیو یا تصویر حاصل کرنے کے بعد اسے کیو آر کوڈ اسکین کرکے موٹروے پولیس کو ارسال کریں، تاکہ خلاف ورزی کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

موٹروے پولیس نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ محفوظ سفر کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور شاہراہوں پر خلاف ورزیوں کی نشاندہی میں پولیس کا ساتھ دیں۔

Exit mobile version