مریم نواز نے ڈی جی پی آر ہیڈ کوارٹر کی نئی بلڈنگ کی منظوری دے دی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

مریم نواز نے ڈی جی پی آر ہیڈ کوارٹر کی نئی بلڈنگ کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈی جی پی آر ہیڈ کوارٹر کی نئی بلڈنگ کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری نے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں مریم نواز شریف نے ڈی جی پی آر کی ری سٹرکچرنگ کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی جی پی آر ہیڈ کوارٹر کی نئی بلڈنگ کی منظوری دی اور میڈیا کو واجبات کی ادائیگی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی، ڈی جی پی آر کی کارکردگی جانچنے کیلئے تھرڈ پارٹی ویلی ڈیشن پر بھی زور دیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام تک بروقت اطلاعات کی رسائی یقینی بنانے کیلئے دور حاضر کے تقاضے پورے کرنا ضروری ہیں، کمیونیکیشن آرٹ سے بڑھ کر سائنس بن چکی ہے، سمجھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آر کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں، اطلاعات کی فراوانی کے دور سے گزر رہے ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سچ اور جھوٹ کی پرکھ کیلئے عوام کو حکومت کے فلاحی اقدامات سے آگاہ رکھا جائے، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کمیونیکیشن کے شعبے میں قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔

Exit mobile version