سٹار بیٹر منیبہ علی کو یقین ہے کہ منگل کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 میں تھائی لینڈ کو 35 رنز سے شکست دینے کے بعد گرین شرٹس اپنی روایتی حریف انڈیا ویمنز کے ساتھ میچ میں مضبوط کارکردگی دکھا سکتی ہیں۔
منیبہ، سعدیہ کی قیادت میں پاکستان نے اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں جیت کا آغاز کیا، گرین شرٹس نے منگل کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم (DICS) میں تھائی لینڈ ویمنز کو 35 رنز سے شکست دی۔
منیبہ کی نصف سنچری اور نظم و ضبط کے ساتھ باؤلنگ کے مظاہرہ نے پاکستان کو 119/9 کے معمولی مجموعے کا دفاع کرنے میں مدد کی، انہوں نے تھائی لینڈ کو ان کے 20 اوورز میں 84/8 تک محدود رکھا۔ پانچ ستمبر کو گرین شرٹس انڈیا کو سبق سکھانے کے لئے کیوں بےتاب ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی
پاکستان کا بڑا میچ ہفتے کے روز 5 ستمبر کو اپنے گروپ اے میں بھارت سے ہوگا۔ منیبہ کو یقین ہے کہ تھائی لینڈ کے خلاف ناقابل یقین چھوٹے مجموعہ پر آؤٹ ہو جانے کے باوجود انڈیا ویمنز کے ساتھ زیادہ مشکل میچ میں گرین شرٹس کی پرفارمنس بہتر ہو گی۔
گلف نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ ویمنز سے میچ جیتنے کے بعد منیبہ نے کہا کہ ہم واضح طور پر آج 140 سے زیادہ سکور کرنے کے خواہاں تھے لیکن بدقسمتی سے وکٹیں گرتی رہیں، اس لیے ہمیں تھوڑا روکنا پڑا۔ "ہم نے آخر میں کچھ شاٹس کے موقعے ضائع کئے۔ اگر ہم ان چیزوں کو حل کر سکتے ہیں، تو مجھے لگتا ہے کہ ہم بھارت کے خلاف اچھی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔”
تھائی لینڈ ویمنز کے ساتھ میچ میں گرین شرٹس پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کرنے کے بعد ابتدا میں مشکلات کا شکار تھیں، ابتدائی دو اوورز میں شوال ذوالفقار کو ایک اور گل فیروزہ صفر پر آؤٹ ہو گئیں اور گرین شرٹس 6/2 کی بری پوزیشن مین پھنستی دکھائی دیں۔
اس کے بعد عائشہ ظفر پانچویں اوور میں نو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں، جس سے پاکستان کو 23/3 پر مشکلات کا سامنا کرتے دیکھا گیا۔
پھر منیبہ اور صدف شمس نے 54 رنز کی پارٹنر شپ کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا ۔صدف 13ویں اوور میں 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں اور اسی اوور میں کیپٹن فاطمہ ثنا صفر پر آؤٹ ہو گئیں۔
منیبہ نے سٹرگل جاری رکھی اور ام ہانی کے ساتھ 13 رنز کا اضافہ کیا۔ سلی پورن لاؤمی نے انہیں آؤٹ کیا تو ان کا مجموعہ 52 گیندوں سے چار چوکوں کی مدد سے 54 رنز تھا۔
17 رنز بنانے والی ام ہانی اور طوبہ حسن، جو 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، کی دیر سے شراکت نے پاکستان کو 119/9 تک پہنچانے میں مدد کی۔
جواب میں، تھائی لینڈ نے پاکستان کے حملے کے خلاف رفتار پیدا کرنے کے لیے جدوجہد کی لیکن گرین شرٹس کی بیٹنگ سے کہیں زیادہ بہتر باؤلنگ نے ان کو رنز بنانے سے روکے رکھا اور تھائی لینڈ ویمنز کو 84/8 پر ختم ہو کر ٹورنامنٹ کی دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سعدیہ اقبال بہترین باؤلرز میں سے ایک تھیں، جنہوں نے اپنے چار اوورز میں 3/11 کی امپریسِو فگرز حاصل کیں۔ طوبیٰ حسن نے دو وکٹیں لیں اور نشرا سندھو اور فاطمہ ثنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس جیت نے پاکستان کو گروپ اے میں نیٹ رن ریٹ پر بھارت کے پیچھے دوسرے نمبر پر پہنچا دیا، جبکہ تھائی لینڈ تین میچوں میں دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
منیبہ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ بھارت کے ساتھ اہم تصادم سے قبل پاکستان کو اپنی فیلڈنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ ہر میچ میں ایک بہترین فیلڈنگ یونٹ بنانے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ میدان میں یہی مطالبہ کیا جاتا ہے۔ "آج کچھ کوتاہیاں ہوئیں، خاص طور پر کیچز کم ہونے کے ساتھ۔ ہم ان شعبوں پر کام کریں گے اور اگلے میچ میں نئی توانائی کے ساتھ واپس آنے کی کوشش کریں گے۔”
راتوں رات امپروومنٹ ہوتی تو نہین لیکن جب گرین شرٹس روایتی دشمن کے سامنے ٓتے ہیں تو ایک انجان انرجی ان میں آ ضرور جاتی ہے۔ اس انرجی سے وہ اپنی کئی کمیوں اور کمزوریوں پر قابو پا کر کچھ بڑا کرنے کی کوشش ضرور کرتے ہیں۔ پاکستان ویمن انڈیا ویمن سے کرکٹ کے ریکارڈز کی کتاب میں تو بہت پیچھے ہیں لیکن حالیہ ایشیا کپ میں وہ کچھ برا کرنے کے لئے پرعزم ہیں تو ہمیں پانچ ستمبر کی شام تک امید رکھنا چاہئے، ممکن ہے اس دفعہ ہو ہی جائے۔
