پاکستان کی عالمی سطح پر بڑی پذیرائی، شنگھائی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پاکستان کی عالمی سطح پر بڑی پذیرائی، شنگھائی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

پاکستان کی عالمی سطح پر بڑی پذیرائی، شنگھائی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

پاکستان کی عالمی سطح پر بڑی پذیرائی، شنگھائی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی 27-2026 کی چیئرمین شپ سنبھال لی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بشکیک میں ایس سی او سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے چیئرمین شپ کے دوران پاکستان کی ترجیحات اور حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ایس سی او سیکریٹری جنرل نے پاکستان کو تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار نے ایس سی او کی چیئرمین شپ کے حوالے سے پاکستان کی ترجیحات اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی آگاہی دی۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ایس سی او سیکریٹریٹ نے چیئرمین شپ کے دوران باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط رکھنے پر اتفاق کیا، جبکہ تنظیم کی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا عزم بھی کیا گیا۔

ملاقات میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ایس سی او کے قومی رابطہ کار محمد فیصل بھی شریک تھے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی چیئرمین شپ کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کی ترجیحات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے پاکستان اور ایس سی او سیکریٹریٹ کے درمیان قریبی رابطہ اور تعاون جاری رہے گا۔

 

Exit mobile version