بادل برس پڑے; محکمہ موسمیات نےمزیدبارشوں کی پیشگوئی کردی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین موسم

بادل برس پڑے; محکمہ موسمیات نےمزیدبارشوں کی پیشگوئی کردی

بادل برس پڑے; محکمہ موسمیات نےمزیدبارشوں کی پیشگوئی کردی

بادل برس پڑے; محکمہ موسمیات نےمزیدبارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک میں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سےپنجاب میں آج سے 5 ستمبر تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارشوں کا امکان ہے،خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ برساتی نالوں میں طغیانی اورپہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

مری اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ برقرار ہے، بادلوں کی گھن گرج اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید حسین بنا دیا، پہاڑوں پر چھائے بادلوں نے ملکۂ کوہسار کے خوبصورت مناظر کو دلکشی بخش دی جبکہ بارش سے درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے

وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے،مری شہر اور بالائی علاقوں میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ بعض مقامات پر بادل پہاڑوں کے درمیان تیرتے دکھائی دے رہے ہیں، ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہونے پر سیاح بھی خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

مری میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے جبکہ رات کے وقت پارہ 16 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

لاہور میں گرمی اور حبس کا راج برقرارہے جس سے شہری بے حال ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں،لاہور میں درجہ حرارت 37 ڈگری تک جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا چلنے کا سلسلہ بندہونے سے حبس کی کیفیت میں اضافہ ہوگیاہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37جبکہ کم سے کم 28 ہوگا،شہر میں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی اورہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔
دوسری طرف کراچی میں مطلع ابر آلودہے اور بوندا باندی کاامکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 32 ڈگری تک جائے گا،ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے ،شہرقائدمیں آج درجہ حرارت 32 ڈگری تک جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہرکراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 26.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈرہا، اس وقت جنوب مغرب سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

 

Exit mobile version