عمران خان کے ذکر پر جاوید میانداد آبدیدہ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین کھیل

عمران خان کے ذکر پر جاوید میانداد آبدیدہ

عمران خان کے ذکر پر جاوید میانداد آبدیدہ

عمران خان کے ذکر پر جاوید میانداد آبدیدہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد اپنے سابق ساتھی عمران خان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔ 

ایک انٹرویو کے دوران جاوید میانداد نے عمران خان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلق کا ذکر کرتے ہوئے حکام سے معاملہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کوئی مجھے سمجھائے، کیا وہ پاکستان کو کھا جائے گا؟ ہم سب پاکستانی ہیں، معاملات کو غیر ضروری طور پر طول دینا درست نہیں، لوگوں کو مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔

عمران خان کے ساتھ گزارے وقت کو یاد کرتے ہوئے سابق کرکٹر آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ ”وہ بھی کسی کا بیٹا ہے، میرے ذہن میں اکثر آتا ہے کہ وہ کس حال سے گزر رہا ہو گا۔

میں اور عمران خان ایک دوسرے کے بہت قریب رہے، ہم نے انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیلی اور طویل عرصے تک ایک ساتھ پاکستان کیلئے کھیلتے رہے۔

میاں داد کے بعد معین خان نے بھی عمران خان کے حق میں آواز بلند کردی ، ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ ہمارے کپتان کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں ،ان کے تمام جائز اور بنیادی حقوق مہیا کیے جائیں ، باقی کرکٹرز بھی عمران کان کیلئے آواز بلند کردیں ، سابق وکیٹ کیپر معین خان

Exit mobile version