گھر بیٹھے 48 گھنٹوں میں 10 ہزار روپے کیسے ملیں گے؟ آسان طریقہ کار سامنے آگیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

گھر بیٹھے 48 گھنٹوں میں 10 ہزار روپے کیسے ملیں گے؟ آسان طریقہ کار سامنے آگیا

گھر بیٹھے 48 گھنٹوں میں 10 ہزار روپے کیسے ملیں گے؟ آسان طریقہ کار سامنے آگیا

گھر بیٹھے 48 گھنٹوں میں 10 ہزار روپے کیسے ملیں گے؟ آسان طریقہ کار سامنے آگیا

 گھر بیٹھے 10 ہزار روپے حاصل کرنے کے لئے درخواست دینے کا طریقہ سامنے آگیا تاہم کون کون اہل ہوگا؟َ

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ضرورت مند شہریوں کو فوری مالی امداد فراہم کرنے کے لیے ’’مریم کو بتائیں‘‘ کے نام سے نیا سوشل پروٹیکشن پلیٹ فارم متعارف کرا دیا، جس کے تحت اہل افراد کو ہنگامی ضرورت کی صورت میں 10 ہزار روپے تک مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

حکام نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد ایسے افراد کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے جنہیں ہنگامی بنیادوں پر مالی مدد درکار ہو۔ اہل درخواست گزاروں کو درخواست دینے کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر امداد فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں دو طرفہ پالیسی پر کام کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ایک جانب پائیدار ترقی کے منصوبے جاری ہیں جبکہ دوسری جانب ضرورت مند افراد کو فوری ریلیف دینے کے لیے مختصر مدتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

گھر بیٹھے رجسٹریشن کی سہولت

پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند شہری اپنے موبائل فون سے ٹول فری نمبر 1000 پر کال کرکے نمائندے کی مدد سے رجسٹریشن کا عمل مکمل کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ شہری گوگل پلے اسٹور سے ’’مریم کو بتائیں‘‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے آن لائن درخواست بھی جمع کراسکتے ہیں۔

کون افراد اہل ہوں گے؟

پنجاب کے رہائشی افراد۔

وہ افراد جو BISP یا رمضان نگہبان سمیت کسی دوسرے سرکاری امدادی پروگرام میں رجسٹرڈ نہ ہوں۔

ایسے خاندان جن کا PSER سروے اسکور 35 یا اس سے کم ہو۔

10 ہزار روپے کی امداد کیسے ملے گی؟

اہل درخواست گزار کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر JazzCash کے ذریعے پن کوڈ موصول ہوگا۔

پن کوڈ ملنے کے بعد درخواست گزار قریبی JazzCash دکان پر جاکر پن کوڈ دکھا کر امدادی رقم وصول کرسکے گا۔

حکام کے مطابق جن افراد کا JazzCash اکاؤنٹ نہیں ہے، وہ اپنا شناختی کارڈ لے کر متعلقہ JazzCash دکان سے بھی رقم وصول کرسکتے ہیں۔

Exit mobile version