اٹلی سے آنیوالی افسوسناک خبر نے سب کو چونکا دیا، جانی نقصان ہوگیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

اٹلی سے آنیوالی افسوسناک خبر نے سب کو چونکا دیا، جانی نقصان ہوگیا

اٹلی سے آنیوالی افسوسناک خبر نے سب کو چونکا دیا، جانی نقصان ہوگیا

اٹلی سے آنیوالی افسوسناک خبر نے سب کو چونکا دیا، جانی نقصان ہوگیا

شمالی اٹلی میں گائروکاپٹر حادثے کا شکارہوگیاجس کے نتیجے میں گائرو کاپٹر پر سوار 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
گائرو کاپٹر پرواز کے دوران کیبل لائن سے ٹکرا گیاجس کے نتیجے میں وہ گرکرتباہ ہوگیا۔

حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے،حادثہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11.30 بجے پیش آیا تھا۔

اٹلی کا شمالی علاقہ پیڈمونٹ جھیل اور پہاڑوں کی وجہ سے سیاحتی لحاظ سے بہت مشہور ہے، گائرو کاپٹر میں سوار دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جن کی شناخت 62 سالہ الیسانڈرو اینجلو مسینیلی اور 63 سالہ انتونیلا پاگلیرانی کے ناموں سے ہوئی ہے،دونوں افراد کا تعلق اٹلی سے ہی ہے۔

واضح رہے کہ گائرو کاپٹر ایک ہلکا پھلکا ہوائی جہازہوتا ہے جو ہیلی کاپٹر سے مشابہت رکھتا ہے لیکن انجن اور تکنیکی لحاظ سے مختلف ہوتا ہے، گائرو کاپٹر عام طور پر 2 نشست والے ہوتے ہیں جنہیں تفریحی اور پہاڑی علاقوں میں کم اونچائی پر سیر و تفریح کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Exit mobile version