جڑانوالہ: سفاک بیٹی نے آشنا کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کردیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

جڑانوالہ: سفاک بیٹی نے آشنا کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کردیا

جڑانوالہ: سفاک بیٹی نے آشنا کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کردیا

جڑانوالہ: سفاک بیٹی نے آشنا کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کردیا

جس باپ نے انگلی پکڑ کر چلنا سکھایا، اسی بیٹی نے باپ کی زندگی چھین لی، بیٹی نے آشنا کیساتھ ملکر باپ کو قتل کردیا

پنجاب کے ضلع جڑانوالہ میں بیٹی نے آشنا کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق جڑانوالہ میں گزشتہ شب عدنان عائشہ سے ملاقات کے لیے آیا تو والد آصف کو معلوم ہوگیا۔

تھانہ صدر کے چک نمبر 116 گ ب میں عائشہ کا گاؤں ہی کے عدنان کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔ گزشتہ شب عدنان عائشہ سے ملاقات کے لیے آیا تو والد آصف کو معلوم ہوگیا۔

پولیس کے مطابق راز افشاء ہونے پر عائشہ نے آشنا عدنان کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کردیا۔ ایس ایچ او صدر عمران ملک نے شک گزرنے پر عائشہ سے تفتیش کی تو اس نے قتل کا اعتراف کرلیا۔

پولیس نے عائشہ کو حراست میں لے کر ملزم عدنان کی تلاش شروع کردی ہے۔ ایس ایچ او صدر شیخ افضل نے کہا کہ ملزم عدنان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

Exit mobile version