مذہبی شخصیت مولانا طلحہ رضوی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

مذہبی شخصیت مولانا طلحہ رضوی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

مذہبی شخصیت مولانا طلحہ رضوی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

مذہبی شخصیت مولانا طلحہ رضوی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

گجرات کے علاقے شادیوال میں معروف مذہبی شخصیت اور عالمِ دین مولانا طلحہ رضوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مولانا طلحہ رضوی گزشتہ روز مدرسے میں قرآنِ پاک کی تلاوت میں مصروف تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے معروف عالمِ دین کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں

Exit mobile version