جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال کے ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ میں دو سی ٹی اسکین مشینیں، ایک کارڈیک ایم آر آئی، دو ایکو کارڈیوگرافی رومز،، چھ ایکو مشینیں اور ایک ایکسرے مشین بھی نصب ہیں۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے ، پہلی بار مکمل ہارٹ ٹرانسپلانٹ کی سہولت اسپتال میں فراہم کی جائے گی اسپتال میں تمام سہولیات مکمل مفت ہیں۔

چئیرمین وزیراعلی اٰیڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر کے مطابق دنیا بھر سے بہتر مشینری اس اسپتال کیلئے منگوائی گئی ہے ، دل کے مریضوں کو اب لمبی ویٹنگ لسٹ میں لگ کر اپنے علاج کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

حکام کے مطابق جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال فعال ہونے سے لاہور میں پہلے سے موجود پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈایلوجی پر دباؤ کم ہو گا اور مریضوں کو بروقت علاج میسر ہونے میں مدد ملے گی۔

دریں اثناء وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے کام کا آغاز کر دیا ہے، جناح کارڈیالوجی میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا علاج 100 فیصد مفت ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور کی آبادی کے لحاظ سے پی آئی سی کی کپیسٹی تیزی سے کم ہو رہی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب جلد نواز شریف کینسر اسپتال کا بھی افتتاح کرنے جا رہی ہیں، نواز شریف کینسر اسپتال 1000 بیڈ پر مشتمل ہو گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کارڈیالوجی اسپتال سرگودھا بھی تقریباً مکمل ہو چکا ہے، بڑا بھائی ہونے کے ناطے پنجاب خلوص نیت سے تمام صوبوں کی رہنمائی کے لیے ہمہ وقت حاضر ہے، پنجاب سے سیکھنے والے صوبے پر انگلی نہ اٹھائیں۔