پاکستان تازہ ترین

ٹک ٹاک پرسنیلیٹی شمسو بی بی کے قاتل باپ، بھائی نکلے، پانچ رشتہ دارگرفتار

ٹک ٹاک پرسنیلیٹی شمسو بی بی کے قاتل باپ، بھائی نکلے، پانچ رشتہ دارگرفتار

راولپنڈی پولیس نے مشہور سوشل میڈیا پرسنیلیٹی کے قتل میں ملوث باپ، بھائی اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔

راولپنڈی پولیس کے  ایس ایس پی آپریشنز طارق محبوب نے آج بتایا کہ ٹک ٹاک  پر اپنی ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی خاتون شمسو بی بی عرف عائشہ گلامنہ کے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا ہے اور قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز طارق محبوب نے کہا کہ ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ گلامنہ کو  ان کے باپ اور بھائی نے ہی قتل کیا ہے۔ ابتدا میں  بعض دوسرے لوگوں پر شبہ ظاہر کیا گیا تھا اور مقتولہ کے باپ اور  بھائی پر کسی نے توجہ نہیں دی تھی۔پولیس کی تحقیقات کو گمراہ کرنے میں قاتل باپ اور بھائی پیش پیش رہے۔اب پولیس نے قتل مین ملوث  5 افراد کو  گرفتار کرلیا ہے۔  ٹک ٹاکر ک پر ویڈیوز پوسٹ کر کے مشہور ہونے والی خاتون کے قتل میں ان کے باپ اور بھائی کے ساتھ ان کے کزن بھی ملوث ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا  خاتون شمسہ بی بی کو تقریب میں شرکت کرنے کے لئے جانے کے دوران مکمل منصوبے کے تحت قتل کیا  گیا ہے۔

پولیس نے مقتولہ کے موبائل فون کے تجزیہ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے قاتلوں کو گرفتار کیا۔اب قتل میں ملوث باپ، بھائی، چچا، چچا زاد بھائی کا بیٹا گرفتار ہیں۔

14 اگست کی شام کو ٹیکسلا کے علاقے میں پیش آنے والے اس فائرنگ کے واقعے میں ٹک ٹاکر عائشہ موقع پر جاں بحق ہو گئی تھیں جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے  گاڑی بے قابو ہو جانے کے بعد ان کی چھوٹی  بہن اور بھائی بھی زخمی ہوئے تھے۔

واقعے کے  بعد تھانہ ٹیکسلا پولیس نے قتلکا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

راولپنڈی پولیس نے پانچ افراد کی گرفتاری کو اس قتل  کیس کے معمہ کا ڈراپ سین قرار دیا ہے۔ یہ بظاہر ایک اندھا قتل تھا۔ مقتولہ خاتون ٹک ٹاک پر بہت مہشور تھیں لیکن ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، نہ کوئی دھمکیاں ملنے کی ہسٹری سامنے تھی۔ وہ گھر سے گاڑی پر نکلیں، ان کے ساتھ ان کی چھوٹی بہن اور بھائی بھی گاڑی میں سوار تھے،  موٹر سائیکل پر سوار  قاتلوں نے ان پر گولیاں چلائیں جس سے وہ فوراً جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس نے ابتدا میں مقتولہ کے باپ اور بھائی کے گمراہ کرنے پر دوسرے لوگوں پر شبہ کیا لیکن برق رفتاری سے درست سمت میں تحقیقات کر کے  بظاہر اندھے قتل کے اس معمے کو حل کر لیا۔

رفتار  کئے گئے ملزموں میں مقتولہ  شمسہ بی بی کا قاتل باپ فضل،بھائی بشیر، چچا ذاد بھائی احسان،  باپ کا چچا روزی خان اور  چچا ذاد بھائی کا بیٹا یاسین شامل ہیں۔

ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ گلامنہ کو اس کے باپ اور بھائی نے  اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر قتل کیا۔

راولپنڈی پولیس کے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر اس  قتل کیس پر متعدد سپیشل ٹیمیں کام کر رہی تھیں۔ یہ ٹیمیں سی پی او کو براہ راست رپورٹ دیتی رہیں۔

100 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا گیا،ہیومن انٹیلیجنس  ذرائع کو استعمال کیا گیا۔  پولیس نے سامنے آنے والے حالات و واقعات کے پیش نظر مقتولہ کے والد اور بھائی کو شامل تفتیش کیا تو  انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی عزیزہ کو سڑک پر چلتی گاڑی میں قتل کروانے کا  اعتراف کر لیا۔

پولیس نے شواہد اور تفتیش کی روشنی میں پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔  مزید تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آ سکتے ہیں

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field