ریفائنریز نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے سے زائد کی کمی کا فیصلہ کیا، علی پرویز ملک پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

ریفائنریز نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے سے زائد کی کمی کا فیصلہ کیا، علی پرویز ملک

ریفائنریز نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے سے زائد کی کمی کا فیصلہ کیا، علی پرویز ملک

ریفائنریز نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے سے زائد کی کمی کا فیصلہ کیا، علی پرویز ملک

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ریفائنریز نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے سے زائد کی کمی کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کی مشکلات اور تکالیف کا احساس ہے، جو بھی عوامی ریلیف ممکن ہو حکومت فوری دینے کی کوشش کرتی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سبسڈی کا فیصلہ بھی اسی ریلیف کا حصہ تھا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت جو کوشش کررہی ہے اس سے یہ مشکل وقت ضرورت ختم ہوگا،  حکومت عوام کو تحفظ دینے کی ہرممکن کوشش کرے گی، جنگ کی شدت میں اضافے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ڈیزل کی دستیابی سے متعلق کئی ممالک کو مسائل سامنا ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ریفائنریز نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 30 سے  32 روپے سے زائد کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

Exit mobile version