مون سون کا چھٹا سپیل،سی اینڈ ڈبلیو افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت تازہ ترین Roze News
تازہ ترین موسم

مون سون کا چھٹا سپیل،سی اینڈ ڈبلیو افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

مون سون کا چھٹا سپیل،سی اینڈ ڈبلیو افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

مون سون کا چھٹا سپیل،سی اینڈ ڈبلیو افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

مون سون کے چھٹے سپیل کے پیش نظر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

صوبائی وزیر نے ایکسئینز اور متعلقہ عملے کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور بارش کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران سڑکوں کو ہر صورت کلیئر رکھنے کے لیے مؤثر انتظامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے سی اینڈ ڈبلیو کی تمام مشینری مکمل طور پر فعال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ہیوی مشینری فوری طور پر متاثرہ مقامات پر پہنچائی جائے۔

صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فیلڈ ٹیمیں مکمل طور پر تیار رہیں اور بارش سے متاثرہ سڑکوں کی فوری بحالی یقینی بنائی جائے۔

 

Exit mobile version