مظفرگڑھ کینال میں گزشتہ روزباراتیوں کا رکشا نہر میں گرنے کے بعد نہر سے مزید 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ 6 لاپتا بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، لاپتا بچوں کی عمریں 3 سے 14 سال کےدرمیان ہیں۔ ریسکیو کے مطابق رکشا حادثے میں 11 افراد کو بچالیا گیا تھا۔ حادثے میں جاں بحق 4 افرادکی نماز جنازہ آبائی علاقےمیں ادا کردی گئی. ریسکیو کے مطابق رکشا حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی جس میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔
Leave a Comment
