امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران 5ماہ کی جنگ کے دوران نقصان کا ہرجانہ مانگ رہا ہے حالانکہ مذاکرات یا ملاقاتوں میں ہرجانے کا کوئی ذکر نہیں ہوا تھا۔
ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکیوں کے قتل اور زخمی ہونے پر ایران سے ہرجانہ طلب کر رہا ہوں، سڑک کنارے بم دھماکوں ،تنازعات میں جنرل سلیمانی کا مرکزی کردار تھا، یو ایس ایس کول پر حملے کے متاثرہ خاندانوں کے لیے بھی ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے
صدرٹرمپ نے کہا کہ جنگ میں مارے جانے والے ہزاروں افراد کے لیے ایران سے ہرجانہ مانگ رہے ہیں، گزشتہ 50سال میں ہلاک لاکھوں بے گناہ مظاہرین کیلئے بھی ایران پر ہرجانہ ہو گا جب کہ گزشتہ پانچ ماہ میں ایران میں 52 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران سے آئندہ مذاکرات میں ہرجانے کا مطالبہ شامل کرنے کی ہدایت کر دی، ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے۔
