ہم سب اس کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے: ماہرہ خان کا میر رضا کیس پر تبصرہ انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ پاکستان تازہ ترین

ہم سب اس کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے: ماہرہ خان کا میر رضا کیس پر تبصرہ

ہم سب اس کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے: ماہرہ خان کا میر رضا کیس پر تبصرہ

ہم سب اس کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے: ماہرہ خان کا میر رضا کیس پر تبصرہ

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

 گزشتہ کئی روز سے جبران ناصر کے کچھ بیانات کے کلپس سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں تاہم اب ماہرہ نے میر رضا کے وکیل جبران ناصر کے بیان پر تبصرہ کیا ہے۔

اداکارہ نے تبصرہ کرتے ہوئے جبران ناصر کو شاباشی دی۔

ماہرہ خان نے لکھا ‘جبران ناصر آپ بہترین کام کررہے ہیں، ہم سب اس ناانصافی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے’۔

اداکارہ نے کمنٹ میں مزید کہا ‘یہ سب بکواس اب ختم ہونی چاہیے’۔

واضح رہے کہ ہفتے کو میر رضا کی قبرکشائی کے بعد سامنے آنے والی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق میر رضا کو گولی پیچھے سے لگی تھی اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق دائیں ران اور جبڑے پر فریکچر کے شواہد بھی ملے جب کہ جسم کے نچلے حصے کے ٹشوز پر خون کے دھبے بھی تھے۔

مزیدبرآں کیس کی تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہےکہ فارنزک لیب بھیجی گئی شرٹ میں معلوم ہوا کہ رضا کے ہاتھ اور چہرے پر تیزاب پھینکا گیا، تیزاب پھینکنے کا مقصد شناخت کو مٹانا تھا تاکہ کوئی اسے پہچان بھی نہ سکے۔

Exit mobile version