سکھ طالبعلم کے ترجمتہ القران میں 98 فیصد نمبر ، لاہور بورڈ میں 1189 نمبر کیساتھ سیکنڈ پوزیشن پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

سکھ طالبعلم کے ترجمتہ القران میں 98 فیصد نمبر ، لاہور بورڈ میں 1189 نمبر کیساتھ سیکنڈ پوزیشن

سکھ طالبعلم کے ترجمتہ القران میں 98 فیصد نمبر ، لاہور بورڈ میں 1189 نمبر کیساتھ سیکنڈ پوزیشن

سکھ طالبعلم کے ترجمتہ القران میں 98 فیصد نمبر ، لاہور بورڈ میں 1189 نمبر کیساتھ سیکنڈ پوزیشن

لاہور بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار سکھ طالب علم کی میٹرک میں پوزیشن، اونکار سنگھ نے نئی مثال قائم کردی۔

لاہور بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے طالب علم نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے نئی مثال قائم کردی۔

اونکار سنگھ نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں 1189 نمبر حاصل کرکے سائنس گروپ بوائز میں دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔ ان کی کامیابی نہ صرف ان کے والدین اور اساتذہ بلکہ پوری سکھ برادری کے لیے بھی باعث فخر ہے۔

اونکار سنگھ نے ترجمۃ القرآن کے مضمون میں بھی 98 فیصد نمبر حاصل کیے، جو ان کی شاندار تعلیمی کارکردگی کا ایک اور نمایاں پہلو ہے۔

اپنی کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اونکار سنگھ نے کہا کہ ان کا خواب ڈاکٹر بن کر انسانیت کی خدمت کرنا ہے، اسی مقصد کے تحت وہ مستقبل میں میڈیکل کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اونکار سنگھ نے کہا کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ روزگار کے بہتر مواقع بھی فراہم کیے جانے چاہییں تاکہ ملک میں بے روزگاری کے مسائل پر قابو پایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو اپنے مذہب پر عمل کرنے اور تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کی آزادی اور تحفظ حاصل ہے۔

اونکار سنگھ نے اپنی کامیابی کا سہرا والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی رہنمائی اور مسلسل محنت کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ان کے لیے ایک نئے سفر کا آغاز ہے۔

Exit mobile version