غیرت کے نام پر بیٹا اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کو قتل کرکے فرار پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

غیرت کے نام پر بیٹا اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کو قتل کرکے فرار

غیرت کے نام پر بیٹا اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کو قتل کرکے فرار

غیرت کے نام پر بیٹا اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کو قتل کرکے فرار

پولیس نے دونوں افراد کی لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا

صوبہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے کچھی بولان میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر دو افراد کو قتل کر دیا گیا، جن میں ایک 60 سالہ خاتون اور ایک 60 سالہ شخص شامل ہیں، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ ایری گاؤں میں پیش آیا، جہاں ملزم نے مبینہ طور پر اپنی 60 سالہ والدہ اور ایک 60 سالہ شخص کو قتل کردیا، دونوں افراد کے قتل کا واقعہ مبینہ طور پر غیرت کے نام پر پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، تاہم ملزم پولیس کی آمد سے قبل ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے دونوں افراد کی لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، جب کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ممکنہ مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات اور دیگر حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید واضح ہوں گے۔

Exit mobile version