پاکستان کی برآمدات میں بڑا اضافہ،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

پاکستان کی برآمدات میں بڑا اضافہ،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

پاکستان کی برآمدات میں بڑا اضافہ،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

پاکستان کی برآمدات میں بڑا اضافہ،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

ادارہ شماریات نے جولائی 2026 کےتجارتی اعداد و شمارجاری کردیئے ،نئےمالی سال کے پہلے ماہ ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں31.09 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی2026 میں سالانہ بنیادوں پربرآمدات 9.54 فیصد بڑھ گئیں،پاکستان کی برآمدات جولائی 2026میں 2 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں،جون 2026 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 24 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جو کہ جولائی 2025 میں برآمدات2 ارب 68 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تھیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کاتجارتی خسارہ جولائی میں 3 ارب 94 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہا،جولائی میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں25.17 فیصد اضافہ ہوا،ماہانہ بنیادوں پرجولائی میں تجارتی خسارہ 15.22 فیصد کم ہوا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جولائی 2026 میں درآمدات کا حجم 6 ارب 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہا،نئے مالی سال کے پہلے ماہ سالانہ بنیادوں پردرآمدات 17.99 فیصد بڑھیں،ماہانہ بنیادوں پرجولائی میں درآمدات میں0.17 فیصد کمی ہوئی۔

Exit mobile version