بیمار افغان نومولود کو پاکستان میں داخلے کی اجازت، فوری علاج سے جان بچ گئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین دنیا

بیمار افغان نومولود کو پاکستان میں داخلے کی اجازت، فوری علاج سے جان بچ گئی

بیمار افغان نومولود کو پاکستان میں داخلے کی اجازت، فوری علاج سے جان بچ گئی

بیمار افغان نومولود کو پاکستان میں داخلے کی اجازت، فوری علاج سے جان بچ گئی

افغان بچے کو فوری طور پر فرنٹیئر کور اسپتال حیات آباد منتقل کیا گیا جہاں علاج سے بچے کی جان خطرے سے باہر آگئی

طورخم بارڈر پر انتہائی بیمار نومولود بچے کو والدین کے ہمراہ پاکستان داخلے کی اجازت مل گئی، یہاں فوری علاج سے بچے کی جان بچ گئی۔
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 10 روزہ عمر کے افغان بچے کو والدین کے ہمراہ طورخم کے راستے پاکستان میں داخلے کی اجازت دے دی گئی، پاکستان پہنچنے پر افغان بچے کو فوری طور پر علاج اور خصوصی نگہداشت کے لیے فرنٹیئر کور اسپتال حیات آباد منتقل کردیا گیا۔

ماہر ڈاکٹرز کی مسلسل نگرانی کے باعث افغان بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے اور صحت بحال ہوگئی ہے، اس اقدام کا مقصد انسانی ہمدردی کے تحت نومولود کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اور جان بچانا تھا۔ اطلاعات کے مطابق دو اگست کو جلال آباد کے افغان خاندان کو بیمار بچے کے علاج کے لیے طورخم کے راستے داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔

Exit mobile version