کم آمدنی والے 10 لاکھ تک کا بلا سود قرضہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ درخواست دینے کا آسان طریقہ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

کم آمدنی والے 10 لاکھ تک کا بلا سود قرضہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ درخواست دینے کا آسان طریقہ

کم آمدنی والے 10 لاکھ تک کا بلا سود قرضہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ درخواست دینے کا آسان طریقہ

پاکستانی نوجوان 25 لاکھ روپے کیسے جیت سکتے ہیں؟ مکمل طریقہ جانیں

کم آمدن والوں کے لیے گھروں کی مرمت اور چھتوں کی بحالی کے لیے 10 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرضہ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کم آمدن والے خاندانوں کو اپنے گھروں کی مرمت، خراب چھتوں کی بحالی اور بالائی منزل کی تعمیر میں مدد فراہم کرنے کے لیے ایک شاندار فلاحی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت اہل درخواست گزاروں کو 5 لاکھ سے لے کر 10 لاکھ روپے تک کے بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

حکومت کی جانب سے آفیشل پورٹل پر عازمین کے لیے دو مختلف کیٹیگریز متعارف کرائی گئی ہیں، پہلی "اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت مکمل قرضہ ، دوسرا چھتوں کی مرمت اور بحالی کے لیے قرضہ دیا جارہا ہے۔

قرضے کے حصول کے لیے حکومت نے کچھ شرائط لازمی قرار دی گئی ہے۔

درخواست گزار کا پنجاب کا مستقل رہائشی اور نادرا سے تصدیق شدہ شناختی کارڈ کا حامل ہونا ضروری ہے۔

شہری علاقوں میں 5 مرلہ اور دیہی علاقوں میں 10 مرلہ تک کی رہائشی اراضی/مکان کی ملکیت ہو۔

درخواست جمع کراتے وقت عمر 21 سے 60 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔

درخواست گزار کسی بھی بینک یا مالیاتی ادارے کا ڈیفالٹر نہ ہو اور اس کا مالیاتی ریکارڈ بالکل صاف ہو۔

درخواست گزار کسی سنگین فوجداری جرم میں سزا یافتہ نہ ہو اور وہ نادرا اور پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سے اپنے ریکارڈ کی تصدیق کا پابند ہوگا۔

خواہشمند افراد آفیشل پورٹل https://acag.punjab.gov.pk پر جا کر اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کر سکتے ہیں۔

لاگ ان کرنے کے بعد اپنی پسندیدہ لون کیٹیگری کا انتخاب کریں اور مطلوبہ دستاویزات بشمول شناختی کارڈ، پراپرٹی کی ملکیت کا ثبوت (فرد)، اور موجودہ گھر کی تصاویر اپ لوڈ کریں۔

عوام کی رہنمائی اور معاونت کے لیے پنجاب بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز اور فاٹا کے ریجنل و ڈپٹی ڈائریکٹرز کے دفاتر میں خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کر دیے گئے ہیں جہاں جا کر بھی درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

مزید معلومات کے لیے حکومت نے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 09100-0800 بھی جاری کر دیا ہے۔

Exit mobile version