جسپریت بمراہ کی جگہ جموں و کشمیر کے عاقب نبی بھارتی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین کھیل

جسپریت بمراہ کی جگہ جموں و کشمیر کے عاقب نبی بھارتی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل

جسپریت بمراہ کی جگہ جموں و کشمیر کے عاقب نبی بھارتی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل

جسپریت بمراہ کی جگہ جموں و کشمیر کے عاقب نبی بھارتی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل

جسپریت بمراہ کی جگہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر عاقب نبی کو پہلی مرتبہ سینئر بھارتی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف رواں ماہ شیڈول 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے بھارت کے فاسٹ بولر جسپرت بمراہ انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بائیں گھٹنے کی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر عاقب نبی کو پہلی مرتبہ سینئر بھارتی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

عاقب نبی گزشتہ دو رانجی ٹرافی سیزنز میں مجموعی طور پر 104 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، جن میں 2025-26 کے سیزن میں 60 وکٹیں شامل ہیں، انہوں نے جموں و کشمیر کو پہلی مرتبہ رانجی ٹرافی کا ٹائٹل جتوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

عاقب نبی حال ہی میں سری لنکا کے دورے پر بھارت کی اے ٹیم کا بھی حصہ تھے، جہاں انہوں نے دو فرسٹ کلاس میچوں میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ 15 اگست سے گال میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 23 اگست سے کولمبو میں شیڈول ہے۔

Exit mobile version