آزاد کشمیر الیکشن کے دوسرے مرحلے میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سیاسی مقابلہ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ ابتدائی نتائج میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ناصر حسین ڈار نے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو پیچھے چھوڑتے ہوئے برتری حاصل کرلی ہے۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے ناصر حسین ڈار نے 864 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار عامر عبدالغفار لون 638 ووٹ لے کر مقابلے میں موجود ہیں۔
الیکشن کے نتائج ابھی غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں، حتمی صورتحال الیکشن کمیشن کے مکمل نتائج کے اعلان کے بعد واضح ہوگی۔ آزاد کشمیر کے سیاسی حلقوں میں ابتدائی نتائج کے بعد جوڑ توڑ اور تجزیوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔
