مہنگے پیٹرول کیخلاف خواجہ سرا بھی سڑکوں پر نکل آئے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

مہنگے پیٹرول کیخلاف خواجہ سرا بھی سڑکوں پر نکل آئے

مہنگے پیٹرول کیخلاف خواجہ سرا بھی سڑکوں پر نکل آئے

مہنگے پیٹرول کیخلاف خواجہ سرا بھی سڑکوں پر نکل آئے

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان خواجہ سرا بھی سڑکوں پر نکل آئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

خواجہ سرا کمیونٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں خواجہ سرا بندیا رانا اور شہزادی رائے سمیت دیگر نے شرکت کی۔

انہوں نے احتجاج میں ’’پیٹرول کی قیمتیں کم کرو، پیٹرول بم بند کرو‘‘ کے نعرے لگائے۔

خواجہ سراؤں کا مطالبہ ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں عوام دوست پالیسی اختیار کی جائے، خواجہ سرا کمیونٹی کیلیے سماجی تحفظ اور معاشی معاونت کے پروگرام متعارف کروائے جائیں، ہمارے روزگار، جان و مال، عزت اور بنیادی حقوق کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

Exit mobile version