پنجاب سے 37 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے ڈی پورٹ؛ انخلا کا عمل تیز پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پنجاب سے 37 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے ڈی پورٹ؛ انخلا کا عمل تیز

پنجاب سے 37 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے ڈی پورٹ؛ انخلا کا عمل تیز

پنجاب سے 37 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے ڈی پورٹ؛ انخلا کا عمل تیز

پنجاب بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبائی پولیس اب تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے 37 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افغان شہریوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے۔

ترجمان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں میں 14 ہزار 954 مرد، 7 ہزار 254 خواتین اور 14 ہزار 783 بچے شامل ہیں۔؎

دستاویزی حیثیت کے لحاظ سے ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 11 ہزار 145، افغان سٹیزن کارڈ (ACC) کے حامل 11 ہزار 137 جبکہ مکمل طور پر غیر قانونی طور پر مقیم 14 ہزار 709 غیر ملکی شامل ہیں۔ اس وقت بھی 214 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں جن کے انخلا کے مراحل طے کیے جا رہے ہیں۔

انخلا کی کارروائیوں کے تناظر میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب عبدالکریم نے صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا بلا امتیاز یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین اور حکومت کی طے شدہ پالیسی پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے تاکہ تمام مراحل کو قانونی اور منظم انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

Exit mobile version