سابق قومی کپتان سرفراز احمد کے بہنوئی عامر وحید صدیقی انتقال کر گئے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین کھیل

سابق قومی کپتان سرفراز احمد کے بہنوئی عامر وحید صدیقی انتقال کر گئے

سابق قومی کپتان سرفراز احمد کے بہنوئی عامر وحید صدیقی انتقال کر گئے

سابق قومی کپتان سرفراز احمد کے بہنوئی عامر وحید صدیقی انتقال کر گئے

سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ سرفراز احمد کے بہنوئی عامر وحید صدیقی انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عامر وحید صدیقی کا انتقال عمان میں ہوا، جہاں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

مرحوم عامر وحید صدیقی کراچی ریجن کرکٹ سے وابستہ معروف شخصیت ضیاء صدیقی کے چھوٹے بھائی تھے۔ ان کے انتقال پر کرکٹ اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سرفراز احمد سمیت اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات نے عامر وحید صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

Exit mobile version