کوئٹہ میں شہری کے گھر بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی، جن میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔
کوئٹہ شہر میں ایک شہری کے گھر خوشی کا منفرد موقع آیا، جہاں ایک ہی وقت میں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی۔ نومولود بچوں میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق پانچوں بچے ایک نجی اسپتال میں پیدا ہوئے، جن کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ بچوں کو احتیاطی طور پر آئندہ 10 روز تک خصوصی نگہداشت (اسپیشل کیئر) میں رکھا جائے گا تاکہ ان کی بہتر دیکھ بھال اور طبی معائنہ جاری رکھا جا سکے۔
اس سے قبل مذکورہ خاندان میں تین بچے موجود تھے، تاہم پانچ بچوں کی پیدائش کے بعد خاندان میں بچوں کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
اہل خانہ نے اس خوشی کے موقع پر مسرت کا اظہار کیا ہے، جبکہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق نومولود بچوں کی حالت کی نگرانی کے لیے تمام ضروری طبی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
