نہ 5 پیسے، نہ 10 پیسے، پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے کی ’’عظیم الشان‘‘ کمی پر مونس الٰہی کے بیان نے حکومت کو آگ بگولہ کر دیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

نہ 5 پیسے، نہ 10 پیسے، پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے کی ’’عظیم الشان‘‘ کمی پر مونس الٰہی کے بیان نے حکومت کو آگ بگولہ کر دیا

نہ 5 پیسے، نہ 10 پیسے، پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے کی ’’عظیم الشان‘‘ کمی پر مونس الٰہی کے بیان نے حکومت کو آگ بگولہ کر دیا

نہ 5 پیسے، نہ 10 پیسے، پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے کی ’’عظیم الشان‘‘ کمی پر مونس الٰہی کے بیان نے حکومت کو آگ بگولہ کر دیا

پٹرول کی قیمت میں حکومت کی جانب سے رات گئے کی جانے والی معمولی کمی پر تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کا دلچسپ اور طنزیہ ردِعمل سامنے آیا ہے، مونس الٰہی نے پٹرول کی قیمت میں محض 35 پیسے فی لیٹر کی کمی کو ریلیف کا مذاق قرار دیتے ہوئے حکومت پر اپنے مخصوص طنزیہ انداز میں شدید تنقید کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد مونس الٰہی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک طنزیہ بیان میں کہا کہ "نہ 5 پیسے، نہ 10 پیسے، پٹرول کی قیمت میں اکٹھے 35 پیسے کی ‘عظیم الشان کمی’ کی گئی ہے، مہنگائی میں پسے ہوئے عوام کو اتنا بڑا ریلیف ملنے پر اب قومی سطح پر جشن منایا جانا چاہیے اور یہ ریلیف دینے والوں کو 35 توپوں کی سلامی تو لازمی بنتی ہے۔

مونس الٰہی کا یہ طنزیہ ردِعمل حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر جاری کیے گئے نئے نوٹیفکیشن کے بعد سامنے آیا ہے، حکومت نے روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں طے کرنے کے نئے نظام کے تحت پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی کی، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 315.80 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، ایک طرف جہاں پٹرول میں صرف 35 پیسے کا برائے نام ریلیف دیا گیا، وہیں دوسری طرف ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.71 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کرکے نئی قیمت 360.06 روپے فی لیٹر کردی گئی۔

 

بتایا جارہا ہے کہ حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو جواز بناتے ہوئے اس معمولی کمی کا دفاع کیا ہے، لیکن عوام اور اپوزیشن رہنما مونس الٰہی کے نزدیک 35 پیسے کی یہ کمی مہنگائی سے بدحال شہریوں کے ساتھ ایک مذاق ہی ہے۔

Exit mobile version