افلاس کی ماری زندگی، درد کی نئی داستان۔۔۔غم میں ڈوبا خاندان، ماں نے 4 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

افلاس کی ماری زندگی، درد کی نئی داستان۔۔۔غم میں ڈوبا خاندان، ماں نے 4 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

صادق آباد میںایک خاتون نے اپنے چار بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی، ڈوبنے والے 2 بچوں کی نعشوں کو نہر سے نکال لیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ چک 186 میں پیش آیا، جہاں خاتون نے انتہائی اقدام اٹھایا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو زندہ بچا لیا، تاہم نہر کی بے رحم لہریں بچوں کو بہا کر لے گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والے بچوں میں 10 سالہ علی حسن، 7 سالہ طیبہ، 4 سالہ آیان اور 2 سالہ علی عمر شامل ہیں، لاپتہ بچوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، نہر میں ڈوبنے والے ایک بچے اور 4 سالہ بچی طیبہ کی نعش کو نکال لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نہر میں لاپتہ بچوں کی تلاش کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

Exit mobile version