عارف والا میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران اسکول کی بیرونی دیوار گر گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب آج عارف والا میں ایمیننس اسکول کے افتتاح کیلیے پہنچی تھیں، جہاں ہاؤسنگ کالونی میں ان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کیلیے ہیلی پیڈ بنایا گیا تھا۔
مریم نواز کے پیلی کاپٹر کی لیڈنگ کے دوران ہوا کے دباؤ کی وجہ سے اسکول کی بیرونی دیوار گری، واقعے میں وزیر اعلیٰ پنجاب محفوظ رہیں، جبکہ ہیلی کاپٹر کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
