ناخلف بیٹے کو ائیر کنڈیشنر چلانے سے روکنا پیدا کرنے والی ماں اور باپ کا ناقابل معافی جرم بن گیا۔ ناہنجار بیٹے نے باپ، ماں ا ور بہن کو گولیاں مار دیں۔ شیخوپورہ کی تحصیل فیرواز والہ کے گلفشاں ٹاؤن میں گھر میں نصب ائیر کنڈیشنر چلانے سے روکنے اور بجلی کے بل پر گھر میں جھگڑا ہو گیا تو ائیر کنڈیشنر استعمال کرنے کے مریض بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنے والد کو قتل کر دیا۔ اس نا خلف بیٹے کی فائرنگ سے اس کی ماں زخمی ہو گئی اور بہن بھی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق فیروزوالہ کے نواحی گلفشاں ٹاؤن میں والد نے بیٹے کو اے سی چلانے سے منع کیا اور ائیرکنڈیشنر زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے بجلی کا بل زیادہ آنے پر گھر میں جھگڑا ہوا۔ والد کی ڈانٹ ڈپٹ پر ائیر کنڈیشنر چلانے کے شوقین بیٹے نے باپ، ماں اور بہن پر پستول سے فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے باپ قتل ہو گیا اور ماں اور بہن زخمی ہوگئیں۔ پولیس نے اس واقعے کے بعد لاش اور زخمیوں کو طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمی خاتون گلناز بی بی اور نجمہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مقتول باپ کا نام فیروز خان ہے۔
Leave feedback about this