ماہ صفر المظفرکا چاند نظر آ گیا،یکم صفر 16جولائی کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت اسلام آباد میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی ارکان، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندوں نے شرکت کی۔
رویت ہلال کمیٹی کو مختلف شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ماہ صفر 1448 ہجری کا چاند نظر آگیا،یکم صفرالمظفر16جولائی2026ء بروزجمعرات کو ہوگی۔
