تازہ ترین دنیا

ایران، امریکا کشیدگی!ایران پر حملے کی مخالفت، میلونی نے ایک بار پھر دوٹوک اعلان کر دیا

ایران، امریکا کشیدگی!ایران پر حملے کی مخالفت، میلونی نے ایک بار پھر دوٹوک اعلان کر دیا

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کا ایران پر دوٹوک مؤقف، "اٹلی ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی میں شریک نہیں ہوگا”

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے ایران سے متعلق اپنے تازہ بیان میں واضح کیا ہے کہ اٹلی ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تنازع کے آغاز سے ہی ایک واضح پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور روم اس مؤقف پر قائم ہے کہ ایران پر حملوں میں شرکت نہیں کرے گا۔

میلونی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی میں اضافے کے باوجود اٹلی سفارتی حل کو ترجیح دیتا ہے اور بحران کے خاتمے کے لیے مذاکرات اور سیاسی ذرائع ہی مؤثر راستہ ہیں۔ ان کے مطابق جنگ کے بجائے سفارت کاری کو موقع دیا جانا چاہیے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں میلونی کے مؤقف پر تنقید بھی کی تھی

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image