ماہ صفر کا چاند کب نظرآئیگا ؟ سپارکو نے پیش گوئی کردی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

ماہ صفر کا چاند کب نظرآئیگا ؟ سپارکو نے پیش گوئی کردی

ماہ صفر کا چاند کب نظرآئیگا ؟ سپارکو نے پیش گوئی کردی

ماہ صفر کا چاند کب نظرآئیگا ؟ سپارکو نے پیش گوئی کردی

سپارکو کے مطابق صفر 1448ہجری کا نیا چاند آج دوپہر (منگل)2بجکر 44منٹ پر پیدا ہوگا، کل 15جولائی (بدھ )کی شام صفر کے چاند کی رویت کے امکانات روشن ہیں ۔

کل 15جولائی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 29گھنٹے ہوگی ، ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان تقریباً 65منٹ کا وقفہ متوقع ہے ۔

فلکیاتی حساب کے مطابق یکم صفر 1448ہجری بروز جمعرات 16جولائی متوقع ہے ، صفر کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 15جولائی کی شام ماہ صفر کا چاند نظر آنے کے امکانات روش ہیں ، پہلی صفر 16جولائی بروز جمعرات ہونے کا امکان ہے ۔

اعلامیے کے مطابق 14جولائی کو دوپہر 2بجکر 43منٹ پر نیا چاند پیدا ہوگا ،15جولائی کی شام نئے چاند کی رویت کا اچھا امکان ہے ۔ سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوںمیں چاند نظر آنے کے امکانات روش ہیں ۔

کراچی میں چاند دیکھنے کا آخر ی وقت رات 8بجکر 28منٹ تک ہوگا۔چاند غروب آفتاب کے بعد شہرقائد میں تقریبا64منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔ رویت ہلال سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی

Exit mobile version