11 سالہ بچی فروخت کے بعد 80 سالہ بوڑھے سے بیاہ دی گئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

11 سالہ بچی فروخت کے بعد 80 سالہ بوڑھے سے بیاہ دی گئی

11 سالہ بچی فروخت کے بعد 80 سالہ بوڑھے سے بیاہ دی گئی

11 سالہ بچی فروخت کے بعد 80 سالہ بوڑھے سے بیاہ دی گئی

ڈیرہ غازی خان کے علاقے پھگلہ میں 11 سالہ بچی کو مبینہ طور پر 15 لاکھ روپے میں فروخت کرکے 80 سالہ شخص سے نکاح کرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے نوٹس کے بعد بارڈر ملٹری پولیس نے معمر دولہا کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم پی) کے کمانڈنٹ امیر تیمور کو تمام ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔

بی ایم پی کے مطابق 11 سالہ بچی کو مبینہ طور پر 15 لاکھ روپے کے عوض فروخت کیا گیا اور اس کا نکاح 80 سالہ شخص سے کرایا گیا۔

کمانڈنٹ امیر تیمور نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 80 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچی کے والد نے مبینہ طور پر رقم کے عوض اپنی بیٹی کو فروخت کیا۔

انہوں نے کہا کہ کم عمر بچی کا نکاح پڑھانے والے نکاح خواں سمیت تمام ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

بی ایم پی کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Exit mobile version