مہنگی بجلی سے پریشان عوام کیلئے اہم اپڈیٹ، سولر پلیٹس کے تازہ ریٹس جاری، قیمتیں کہاں پہنچ گئیں؟ جانئے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

مہنگی بجلی سے پریشان عوام کیلئے اہم اپڈیٹ، سولر پلیٹس کے تازہ ریٹس جاری، قیمتیں کہاں پہنچ گئیں؟ جانئے

مہنگی بجلی سے پریشان عوام کیلئے اہم اپڈیٹ، سولر پلیٹس کے تازہ ریٹس جاری، قیمتیں کہاں پہنچ گئیں؟ جانئے

مہنگی بجلی سے پریشان عوام کیلئے اہم اپڈیٹ، سولر پلیٹس کے تازہ ریٹس جاری، قیمتیں کہاں پہنچ گئیں؟ جانئے

مارکیٹ میں اے گریڈ سولر پلیٹس کے نئے نرخ جاری ۔ مختلف شہروں میں قیمتوں کے فرق کیساتھ معروف برانڈز JA، Longi اور Jinko کے تازہ ریٹس بھی سامنے آگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں سولر پینلز کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث مارکیٹ میں مختلف کمپنیوں کی اے گریڈ سولر پلیٹس کی قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں۔ سولر پینلز کی قیمت کا انحصار برانڈ، واٹ، معیار، شہر اور مارکیٹ کی طلب و رسد پر ہوتا ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں نرخوں میں معمولی فرق دیکھا جا سکتا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور دیگر بڑے شہروں میں سولر پلیٹس کی قیمتیں مختلف ہو سکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق صارفین بہتر قیمت کے حصول کے لیے اپنے شہر کی تھوک مارکیٹ یا مجاز ڈیلرز سے خریداری کریں تاکہ معیاری اور اصل سولر پلیٹس حاصل کی جا سکیں۔

تازہ ترین قیمتوں کے مطابق JA 540 واٹ سنگل گلاس اے گریڈ سولر پلیٹ کی قیمت تقریباً 15 ہزار 120 روپے جبکہ JA 540 واٹ ڈبل گلاس یا بائی فیشل سولر پلیٹ کی قیمت بھی 15 ہزار 120 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح ZN Shine 545 واٹ اے گریڈ سولر پینل کی قیمت 14 ہزار 715 روپے، Longi 500 واٹ سولر پلیٹ کی قیمت 13 ہزار 500 روپے، جبکہ Jinko 550 واٹ سولر پلیٹ کی قیمت تقریباً 15 ہزار 400 روپے بتائی گئی ہے۔

مارکیٹ میں دیگر ماڈلز کے مطابق Longi Hi-Mo 6، 570 واٹ سولر پلیٹ کی قیمت 17 ہزار 670 روپے، Jinko N Type 575 واٹ کی قیمت 17 ہزار 825 روپے، جبکہ Longi Hi-Mo 7، 580 واٹ سولر پلیٹ کی قیمت 18 ہزار 560 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

سولر مارکیٹ سے وابستہ افراد کے مطابق عالمی مارکیٹ کے رجحانات، درآمدی اخراجات، ڈالر کی قدر اور مقامی طلب کے باعث سولر پینلز کی قیمتوں میں وقتاً فوقتاً تبدیلی آ سکتی ہے۔ صارفین کو خریداری سے قبل تازہ ترین نرخ اور پلیٹ کے معیار کی تصدیق کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Exit mobile version