عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، پٹرول مزید مہنگا ہونے کا خدشہ؟ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، پٹرول مزید مہنگا ہونے کا خدشہ؟

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، پٹرول مزید مہنگا ہونے کا خدشہ؟

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، پٹرول مزید مہنگا ہونے کا خدشہ؟

ایران پر امریکی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے توانائی کی عالمی منڈی میں بے چینی بڑھ گئی ہے اور تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات نے سرمایہ کاروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.87 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 76.03 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب امریکی خام تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) کی قیمت میں بھی 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 72.65 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی یا مزید بڑھی تو خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان موجود ہے، جس کے اثرات دنیا بھر میں ایندھن کی قیمتوں اور مہنگائی پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی صورت میں تیل درآمد کرنے والے ممالک، خصوصاً پاکستان، پر بھی مالی دباؤ بڑھ سکتا ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی مقامی قیمتوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version