ملک بھر میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی، محکمۂ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا۔
محکمۂ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا، تاہم دوپہر کے بعد مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہونے، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی، بنوں، ہنگو، ٹانک، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ اور قصور میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ شام اور رات کے اوقات میں ساہیوال، نورپور تھل، بھکر، لیہ، میانوالی، پاکپتن، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
