بارشیں ابھی تھمنے والی نہیں،اگلے 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین موسم

بارشیں ابھی تھمنے والی نہیں،اگلے 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

بارشیں ابھی تھمنے والی نہیں،اگلے 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

بارشیں ابھی تھمنے والی نہیں،اگلے 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں کیلئے موسمی پیش گوئی جاری کرتے ہوئے متعدد شہروں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک جبکہ دیگر علاقوں میںگرمی برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں کے لیے موسم کی تازہ پیش گوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ (آج)پیر کے روز ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ دوپہر کے بعد مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہونے کی توقع ہے۔ شام اور رات کے دوران تیز ہوائیں چلنے، آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، تاہم شام اور رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، کرم، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی اور ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب میں بھی بیشتر اضلاع میں گرمی اور حبس برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور گردونواح میں شام اور رات کے دوران چند مقامات پر بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم گرم اور حبس زدہ رہے گا، البتہ ساحلی علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر میں شام اور رات کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ادھر ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دادو میں 47 اور بھکر و روہڑی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی صورتحال سے متعلق جاری ہونے والی تازہ ہدایات پر عمل کریں۔

Exit mobile version