گوادر کے علاقے سے 5 افراد کی لاشیں برآمد، 2 کی شناخت ہو گئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

گوادر کے علاقے سے 5 افراد کی لاشیں برآمد، 2 کی شناخت ہو گئی

گوادر کے علاقے سے 5 افراد کی لاشیں برآمد، 2 کی شناخت ہو گئی

گوادر کے علاقے سے 5 افراد کی لاشیں برآمد، 2 کی شناخت ہو گئی

بلوچستان کے ضلع گوادر میں پانوان اور گنز کے درمیانی علاقے سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں ضروری کارروائی کے لیے سول ہسپتال جیونی منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے دو افراد کی شناخت ہو چکی ہے، جبکہ تین لاشوں کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔

شناخت ہونے والے افراد میں شاہ بخش اور پیری ولد عیسیٰ شامل ہیں جن کا تعلق تحصیل جیونی کے علاقے روبار سے بتایا جاتا ہے, ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی تین لاشیں شناخت کے لیے سول ہسپتال جیونی میں موجود ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Exit mobile version