بارشوں سے جانی و مالی نقصان کا سلسلہ جاری ہے، این ڈی ایم اے کے مطابق پری مون سون اور مون سون کے دوران 26 جون سے اب تک 17 افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہو چکے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے مون سون اور پری مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ ادارے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ژوب میں ایک شخص جاں بحق اور تین بچے زخمی ہوئے، جبکہ 13 گھر مکمل اور نو جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے اب تک 17 افراد جاں بحق، 41 زخمی، اٹھاسی گھروں کو نقصان اور 163 جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے پہلے اجلاس میں مون سون تیاریوں، ہنگامی ردعمل اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کا جائزہ لیا گیا، جبکہ چیف سیکرٹریز کو کمیٹی میں شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
