تازہ ترین

پانی پاکستان کی بقا کا معاملہ ، ہر صورت سندھ طاس معاہدے کا تحفظ کریں گے: عطا تارڑ

پانی پاکستان کی بقا کا معاملہ ، ہر صورت سندھ طاس معاہدے کا تحفظ کریں گے: عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے پانی محض ایک قدرتی وسیلہ نہیں بلکہ بقا کا معاملہ ہے اور پاکستان ہر صورت سندھ طاس معاہدے کے تقدس کا تحفظ کرےگا۔سندھ طاس معاہدہ کے بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم ایک معاہدے کی نہیں بلکہ 24کروڑ عوام کی زندگی کی شہ رگ پر بات کر رہے ہیں، پاکستان کے لیے پانی محض ایک قدرتی وسیلہ نہیں بلکہ بقا کا معاملہ ہے، دریائے سندھ دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک کی آبیاری کرتا آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ دراصل دریائےسندھ کی تاریخ ہے، زراعت قومی معیشت کا بنیادی ستون اور دریائے سندھ اس کی شہ رگ ہے، چھ دہائیاں قبل دو ممالک نے ایک غیر معمولی فیصلہ کیا، فیصلے کے نتیجے میں سب سے پائیدار آبی معاہدوں میں سے ایک وجود میں آیا، پاکستان نے ہمیشہ پُرامن روابط، تعمیری مذاکرات اور معاہدے پر مخلصانہ عمل درآمد کے عزم کا مظاہرہ کیا، 1960کا سندھ طاس معاہدہ بین الاقوامی تعلقات میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا بارہا واضح کر چکے کہ پاکستان کے عوام کا دریائے سندھ کے پانی پر پورا حق ہے، پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو قومی قیادت مؤثر جواب دینے کے لیے پُرعزم ہے، پاکستان ہر صورت سندھ طاس معاہدے کے تقدس کا تحفظ کرےگا۔ان کا کہنا تھا ہمیں اس عزم کا اظہار کرنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ برقراررہےگا، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا علاقائی و عالمی امن و استحکام کونقصان پہنچانے کے مترادف ہے، باہمی رضامندی سے وجود میں آنے والے اس معاہدے میں تبدیلی اتفاق رائے سے ہی ممکن ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image