دوست ہو تو چین جیسا !پاکستان میں بنجر زمینوں کی بحالی اور جدید زراعت کے فروغ کی جانب بڑا قدم پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین دنیا

دوست ہو تو چین جیسا !پاکستان میں بنجر زمینوں کی بحالی اور جدید زراعت کے فروغ کی جانب بڑا قدم

دوست ہو تو چین جیسا !پاکستان میں بنجر زمینوں کی بحالی اور جدید زراعت کے فروغ کی جانب بڑا قدم

دوست ہو تو چین جیسا !پاکستان میں بنجر زمینوں کی بحالی اور جدید زراعت کے فروغ کی جانب بڑا قدم

پاکستان اور چین کے اشتراک سے پاکستان میں بنجر زمینوں کو قابلِ کاشت بنانے اور جدید زراعت کے فروغ کیلئے پہلی زرعی تحقیقی لیبارٹری قائم کر دی گئی ہے، جسے زرعی انقلاب کی اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں زرعی انقلاب کی جانب اہم پیشرفت، بنجر زمینوں کو قابلِ کاشت بنانے کا بڑا منصوبہ شروعپاکستان میں جدید زراعت کے فروغ اور بنجر زمینوں کی بحالی کے لیے ایک اہم اور تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت ملک کو زرعی شعبے میں نئی بلندیوں تک لے جانے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔

پاکستان اور چین کے اشتراک سے بنجر علاقوں میں جدید زراعت کے فروغ کے لیے پہلی زرعی تحقیقی لیبارٹری قائم کر دی گئی ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد پاکستان کی وسیع بنجر اور صحرائی زمینوں کو جدید سائنسی و تکنیکی طریقوں سے قابلِ کاشت بنانا ہے۔

اس منصوبے کے تحت چین کی تاریم یونیورسٹی اور نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان مشترکہ طور پر تحقیق، جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال اور کسانوں کی تربیت کے شعبوں میں کام کریں گی۔ ماہرین کے مطابق یہ تعاون زرعی ترقی کے نئے دور کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔

منصوبے میں شمسی توانائی سے چلنے والے گرین ہاؤسز، ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے فصلوں کی نگرانی، اور جدید ڈرپ اریگیشن سسٹم متعارف کرانے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ کم لاگت والے “ڈیزرٹ سولر گرین ہاؤس سسٹم” کے ذریعے زمین کے مؤثر استعمال اور زرعی پیداوار میں تقریباً 35 فیصد تک اضافے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جدید نظام نہ صرف پانی کے بہتر استعمال میں مدد دے گا بلکہ خشک اور صحرائی علاقوں کو بھی زرعی معیشت کا حصہ بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پاکستان اور چین کا یہ مشترکہ اقدام جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ اور ملک میں غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے کی جانب ایک بڑی اور اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version